0

پاکستان کو 2 ارب ڈالر موصول : وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرانے پر سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے، پاکستانی عوام کی طرف سے سعودی عرب قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد ،وزیر اعظم محمد بن سلمان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں ، سعودی ولی عہد نے پاکستان کےلئے مالی مدد کو یقینی بنایا، اس اقدام سے پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائرمضبوط ہوں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ برادر ممالک ،عالمی برادری کی پاکستان کی معاشی تبدیلی پراعتمادکی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کیلئےتمام ضروری کوششیں کرنے کیلئےپرعزم ہیں ، آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قابل قدرکوششوں کو بھی سراہتا اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں