0

نواز شریف کا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ،حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے دبئی میں زرداری سے ملاقاتوں پر ناراض پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منائیں گے۔ دبئی میں گزشتہ دنوں نواز، زرداری ملاقات میں نظر انداز کرنے پر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ناراضی کا برملا اظہار کیا جس کے بعد حکمراں سیاسی اتحاد میں ہلچل مچ گئی ہے اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سعودی عرب سے لندن جانے کے پروگرام کو تبدیل کیا ہے اور اب وہ سعودی عرب سے لندن کے بجائے دوبارہ دبئی جائیں گے اور وہاں پی ڈی ایم سربراہ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے فضل الرحمان کو دبئی مدعو کر لیا ہے جہاں وہ دبئی میں گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقاتوں پر انہیں اعتماد میں لیں گے اور ان کے تحفظات دور کریں گے۔واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل دبئی میں نواز اور زرداری ملاقات پر گزشتہ روز پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کو پی ڈی ایم کو اعتماد میں لے کر دبئی میں ملاقات کرنی چاہیے تھی۔ دبئی ملاقات سے متعلق اب تک پی ڈی ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔فضل الرحمان کے برملا اظہار ناراضی کے بعد ترجمان پی ڈی ایم کا بھی اس حوالے سے بیان میڈیا پر آیا جس میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ دبئی ملاقاتوں میں ہونے والا کوئی بھی فیصلہ پی ڈی ایم کا فیصلہ نہیں ہوگا۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی ان ملاقاتوں میں ناراضی کی وجہ بھی سامنے آگئی اور ذرائع نے بتایا مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں کی میعاد بڑھانے کے خواہاں ہیں جبکہ آصف زرداری نے اسمبلیوں کی میعاد بڑھانے کی مخالفت کی اور دبئی میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کو بھی بر وقت انتخابات پر قائل کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک سال میعاد بڑھانے کی خواہش ظاہر کی تھی اور ان کے اس معاملے پر سخت موقف کے باعث ہی انہیں دبئی ملاقات کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں