0

آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم کون ہوگا؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پی پی یا ن لیگ کا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہوسکتا ہے8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں۔انتخابات کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں گے کیونکہ اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہوگا۔انھوں نے کہا کہ انتخابات کے ساتھ ساتھ جھاڑو بھی پھرے گا، بچے گا کوئی نہیں، بہت سے لوگ کیسز میں پھنسیں گے اور کچھ اندر جائیں گے کچھ باہر آئیں گے۔پی پی رہنما نے بتایا کہ نئی مردم شماری پر انتخابات کروائے گئے تو مشکل ہوگی، نئی مردم شماری پر انتخابات میں 8 سے 10 ماہ لگ جائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں۔منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پی پی یا ن لیگ کاہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں