0

پیپلز پارٹی کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی؟ قمرزمان کائرہ نے بتادیا

نوشہرہ:وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں اور وفاقی پارلیمانی نظام پر پیپلز پارٹی اپنا موقف نہیں بدلے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کا ان کے جرم کے مطابق ٹرائل ہونا چاہیے، فوجی عدلتوں میں تحریک انصاف کے مقدمات چلنے چاہئیں یا نہیں حکومت غیرجانبدار ہے کوئی مداخلت نہیں کی جا رہی، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبوں کے ان کے حصے کا شیئر دینے کے سلسلے میں پی ڈی ایم کی حکومت نے کھل کر واضح اقدامات لیے ہیں، پیپلز پارٹی کا عزم ہے کہ دہشت گردوں کے سامنے جھکنے کو ہرگز تیار نہیں، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بلکہ مرکزی حکومت میں اتحادی ہے، عام انتخابات پاکستان پیپلز پارٹی اپنے تیر کے نشان پر ہی لڑے گی اور حکومت بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں