0

آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لایا جائے : سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 13سیاسی جماعتیں معیشت ٹھیک کر سکیں نہ ان سے مہنگائی کم ہوئی، اتحادیوں کی 15ماہ کی کارکردگی زیرو ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لایا جائے، جن وعدوں پر پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئیں ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا، عوام اسی طرح بے یار و مددگار ہیں جیسے سابقہ ادوار میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 75 برسوں میں ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، حکمرانوں کی شوگر ملوں میں اضافہ ہوا، عوام غریب سے غریب تر ہوتے گئے، حقیقی تبدیلی کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں