0

‘پی ٹی آئی نے ملک کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کا فیصلہ کیا’

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نےملک کی بہتری کیلئےآئی ایم ایف معاہدےکی حمایت کافیصلہ کیا، تحریک انصاف پرلاتعدادجھوٹےکیسز اوربدترین جبرکیاگیا۔حماداظہرنے بتایا کہ فیٹف قانون سازی کے دوران پی ڈی ایم جماعتوں نےاین آراو مانگ لیاتھا، پی ڈی ایم نے این آر او نہ ملنے پر فیٹف کیلئےقانون سازی کی مخالفت کی تھی۔یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف کی ٹیم نے زمان پارک میں ملاقات کی تھی ، جس میں اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق بات چیت ہوئی۔ پی ٹی آئی نے انتخابات سے پہلے نئی حکومت کے قیام تک معاہدے کا خیر مقدم کیا تھا۔پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلیے پروگرام پر زور دیتے ہیں اور ہم سیاسی استحکام کو معاشی استحکام کیلیے لازمی سمجھتے ہیں۔ترجمان نے کہا تھا کہ آزادانہ اور بروقت انتخابات کے بعد نئی حکومت اصلاحات کا آغاز کرے گی اور اقتصادی تبدیلی اور طویل مدتی بنیادوں پر معاشی استحکام لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں