0

ہمیں نہیں لگتا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا گزارا ہوسکتا ہے، مصطفیٰ کمال نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کر دیا

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیں اون کرنے کو تیار نہیں، ہمیں نہیں لگتا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا گزارا ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 کروڑ کے شہر میں 16،16گھنٹےبجلی نہیں ہے، جو بل دے رہا ہے اس کی بھی لائٹ جارہی ہے، جو بل نہیں دے رہا اس کی بھی لائٹ جارہی ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کررہی، ریاست ہمارا کوئی فیصلہ کرے، کب تک ہمیں سندھ حکومت میں گروی رکھیں گے۔رہنما ایم کیوایم نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی نئے صوبوں کی بات کی ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت 15سال سے ہماری نسل کشی کررہی ہے، پیپلزپارٹی ہمیں اون کرنے کو تیار نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا گزارا ہوسکتا ہے، خالد مقبول بجلی کے معاملے پرخرم دستگیرسے ملیں ہیں،مصطفیٰ کمالمصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو ہم مانتے ہی نہیں ہیں، بلدیاتی الیکشن میں جو بندربانٹ ہوئی اور جس طرح میئر بنے سب کو پتہ ہے، تجاویزان کو دی جاتی ہیں جن کا کوئی مینڈیٹ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں