0

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس سے متعلق اہم خبر آگئی

لاہور : محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ 1500 سے 2 ہزار سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3 فیصد سےگھٹا کر 2 فیصد کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے ٹیکس میں دی گئی 95 فیصد چھوٹ میں مزید 2 سال توسیع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پراپرٹی و موٹر وہیکل ٹیکس میں متعدد ترامیم کی منظوری دے دی گئی ، پنجاب کابینہ نے حالیہ اجلاس میں تجاویز کی منظوری دی۔ڈی جی محکمہ ایکسائز نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص کیلئے نئے سروے کی اجازت دے دی گئی ہے، نیا سروے جولائی تا دسمبر 2023 تک کرانے کا منصوبہ ہے، موجودہ سروےمیں31 دسمبر تک میں توسیع کر دی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز نے کہا کہ یکم جنوری 2024 سے نئے سروے کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص ہوگی، 1500 سے 2 ہزار سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3 فیصد سےگھٹا کر 2 فیصدکر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے ٹیکس میں دی گئی 95 فیصد چھوٹ میں مزید 2 سال توسیع کر دی جبکہ 7سیٹوں والی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس2500 روپے کےبجائے انجن کپیسٹی کے مطابق وصول کیا جائے گامحکمہ ایکسائز کے مطابق سال 2004 کے بعد گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں نظر ثانی کی اجازت دے دی گئی ہے۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں