0

سراج الحق کا سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر پاکستان میں موجود اس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ کاغذ کے ٹکڑوں سے زیادہ حیثیت نہ رکھنے والی قرارداد سے کچھ نہیں ہوگا، عملی اقدام کرنا ہے تو سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کریں اور اپنا سفیر وہاں سے واپس بلائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قرارداد پر خوشیاں نہ منائی جائیں، یہ تنظیم تو ’انجمن غلامان امریکا‘ ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی ہوئی لیکن 60 اسلامی ممالک کے سربراہان کہاں ہیں؟مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ سویڈن حکومت نے آزادی اظہار کے نام پر بے حرمتی کی اجازت دی، کیا سویڈن حکومت آزادی اظہار کے نام پر اپنا پرچم جلانے کی اجازت دے گی؟انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ میں جا کر عالمی قانون سازی کروائیں تاکہ تمام مقدس کتابوں کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں