0

چیف جسٹس نے کس بات پر منہ پر انگلی رکھ کر جواب دینے سے انکار کر دیا؟جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد :جسٹس مسرت ہلالی کی تقریبِ حلف برداری کے بعد چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کے کچھ سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے 3 صحافیوں اور یوٹیوبرز سے ملاقات کے مندرجات کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ سے منسوب رپورٹ ہونے والی باتیں درست ہیں؟جسٹس مسرت ہلالی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیاچیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے منہ پر انگلی رکھ کر جواب دیا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔اس پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے جواب دیا کہ غلط باتیں تو آپ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آج جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ کی جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا۔تقریبِ حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں