0

اس طرح کی سیاست سے مارشل لاء بہتر ہے: اسد قیصر

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں یہ کون سی جمہوریت ہے؟ اگر آپ نے اس طرح کی سیاست کرنی ہے تو مارشل لاء اس سے بہتر ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اسپیکر کو گلگت بلتستان اسمبلی میں جانے سے روک کر کیا پیغام دیا گیا ہے؟پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں آئین ہے ہی نہیں، اس ملک میں کون سا قانون ہے؟انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، دنیا میں ہمارا تماشہ بنا ہوا ہے، جمہوریت کا تماشہ بنایا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں