0

وزیراعظم شہبازشریف نےطلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نےطلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کا افتتاح کردیا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں میں لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے،اپنے دور میں میرٹ پر تعلیمی وظائف دیئے گئے،قومی ترقی وخوشحالی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کرکوئی چیز نہیں۔ وزیراعظمانہوں نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں،طلبہ میں مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے،دیہات میں زرعی قرضوں کیلئے 5ارب روپے رکھے ہیں،نوجوانوں کی محنت سے پاکستان ہمسایہ ملک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام لیپ ٹاپ کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’’اک واری فیر‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں