0

’’اب مزید نہیں چھپوں گا، آج سے لال حویلی سے‘‘2ماہ سے روپوش شیخ رشید نے ویڈیو بیان جاری کردیا

راولپنڈی؛دو ماہ سے روپوش عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سامنے آنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید کا کہناتھا کہ میں عید پر لیاقت باغ میں نماز عید میں شرکت نہ کر سکا ،ہم تمام لوگ آج جمعہ کی نماز کے بعد سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار سے مولانا اشرف کی قیادت میں نکلیں گے، یہ وہی جگہ ہے جہاں ہم ختم نبوتؐ کیلئے نکلا کرتے تھے، میری ساری قوم سے اپیل ہے کہ وہ آج جذبہ ایمانی کا ثبوت دیں اور نبیؐ کا جھنڈا بلند رکھیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہناتھا کہ میں آج عاشقان رسولؐ اور ختم نبوت کے مجاہدوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سویڈ ن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج جوش جذبے ولولے سے نکلیں اور نبیؐ کا جھنڈا بلند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں