0

47 برس کا حساب کتاب پلک جھپک کر کرنے والا سپر کمپیوٹر

کیلیفورنیا: گوگل نے ایک ایسا کوانٹم کمپیوٹر بنایا ہے جو پلک جھپکتے میں اتنا کثیف حساب کتاب کرسکتا ہے جس کو کرنے میں آج کے بہترین سپر کمپیوٹر کو 47 برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔گوگل کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی کی تازہ ترین ٹیکنالوجی موجودہ سُپر کمپیوٹر کی صلاحیتوں سے بہت زیادہ جدید ہے۔کوانٹم کمپیوٹر کے ماہرین کے مطابق کوانٹم فزکس کی ایک مخصوص قسم پر منحصر یہ ٹیکنالوجی انتہائی طاقتور مشینیں بنا سکتی ہے جو موسمیاتی تغیر اور ادویات کے بنائے جانے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ البتہ، یہ کمپیوٹر آج کے اِنکرپشن نظاموں کو نقصان پہنچا کر قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیںچار سال قبل گوگل نے ’کوانٹم سپریمیسی‘ حاصل کرنے والی پہلی کمپنی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جس کے جواب میں گوگل کی حریف کمپنیوں کا کہنا تھا کہ گوگل اپنی مشین اور روایتی سپر کمپیوٹر کے درمیان فرق کے حوالے سے مبالغہ آرائی کر رہا ہے۔میں شائع ہونے والے کمپنی کے نئے مقالے میں ایک اور طاقتور ڈیوائس کو پیش کیا گیا تاکہ عرصے سے جاری اس بحث کو ختم کیا جاسکے2019 کی مشین میں 53 کیوبِٹ تھے جبکہ اب کی ڈیوائس میں 70 کیوبِٹ پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں