0

ورلڈ کپ میں پاکستان کے تحفظات پر آئی سی سی کا بیان آگیا

اسلام آباد:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت آئے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، توقع کرتے ہیں پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے آئے گا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تمام رکن ممالک کو اپنے ملکی قوانین کی پابندی کرنی ہوتی ہے، ملکی قوانین کی پابندی کا احترام کرتے ہیں۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ پاکستان کرکت ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت آئے گی۔دوسری جانب ورلڈ کپ کے شیڈول پر پی سی بی کا موقف ہے کہ بھارت جانے کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے، حکومت سے جو ہدایات ملیں گی آئی سی سی کو آگاہ کردیں گے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔ پندرہ اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں