0

اب ویڈیو کے ساتھ یوٹیوب پر گیم بھی کھیلے جا سکیں گے

کیلیفورنیا: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل یوٹیوب کے لیے آمدنی کے ممکنہ ذریعے کے طور پر آن لائن گیمز متعارف کرانے جارہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ویڈیو ہوسٹنگ پلیٹ فارم نے اپنے ملازمین کو بلا کر اپنی نئی پراڈکٹ ’پلے ایبلز‘ کی آزمائش کی، جس سے صارفین کو یوٹیوب پر آن لائن گیمز تک رسائی حاصل ہوئی۔ذرائع کے مطابق یہ آزمائش کسی ڈیوائس کی نہیں تھی اور ممکنہ طور پر جو گیمز کھلائے گئے وہ موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں پر میسر ہیں۔اس فیچر کی مدد سے صارفین ویب براؤزر یا ایپ کی مدد سے (چاہے اینڈرائیڈ فون ہو یا آئی او ایس) یوٹیوب پر گیم کھیل سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آزمائش کے لیے فی الحال متعدد گیمز دستیاب ہیں، جن میں ایک اسٹیک باؤنس بھی ہے۔ویڈیو ہوسٹنگ پلیٹ فارم گیمنگ لائیو اسٹریم سے پہلے ہی پیسے کما رہا ہے لیکن یہ فیچر اس پلیٹ فارم کو آمدنی کا ایک نیا ذریعہ فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں