0

یونان کشتی حادثہ : حکومتِ پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ کرلیا،جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے یونان کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا، حادثے میں جاں بحق کثیر افراد کا تعلق آزادکشمیر سے ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے یونان کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے ڈی این سیمپلنگ کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔خصوصی ٹیم قومی ادارہ صحت، پمز اسپتال کے ماہرین پر مشتمل ہے،پمز کے سنیئر ایم ایل او ڈاکٹر فرخ کمال خصوصی میڈیکل ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ این آئی ایچ کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر فہیم طاہر، سنیئر سائنٹفک آفیسر این آئی ایچ ڈاکٹر سدرہ اور لیب ٹیکنیشن عمر دراز ٹیم میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ خصوصی ٹیم لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز کولیکشن، سٹوریج کرے گے، یونان کشتی حادثے میں جاں بحق کثیر افراد کا تعلق آزادکشمیر سے ہے۔لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز پمز، این آئی ایچ میں اسٹور کئے جائیں گے اور کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین سے ڈی این اے کولیکشن جلد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں