0

نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی واپس نہیں آئےگا: شیخ رشید نےحیران کن بات کہہ دی

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی واپس نہیں آئےگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت دنیا میں خیرات، بھیک اور ادھار مانگنے والوں کےنام سے متعارف ہے۔ کراچی میئر اور باغ جیسے قومی الیکشن کرائیں گے دھاندلی نہیں دھاندلا ہو گا۔ پیپلزپارٹی اور نون لیگ نورا کشتی کر رہی ہے، فائدہ پیپلز پارٹی اٹھا رہی ہے اور رسوائی نون لیگ کامقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیا، نہ آئی ایم ایف نےگھاس ڈالی نہ دوست ممالک کام آئے۔ اس لیے معاشی بحالی کے قومی پلان کے لیے سپیشل کونسل قائم کی گئی۔ حکومت کا بیس کیمپ بینک اکاونٹس اور جائیدائیں دبئی اور لندن میں ہیں، پہلے وہ واپس لائیں، یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسیزختم کرانے آئے تھے غریب کی خدمت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں