0

پرویز الہٰی رہائی کے بعد دوبارہ زیر حراست، عدالت میں پیش کر دیا گیا

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا۔پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت پیش کیا گیا۔کمرۂ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکاروں نے صحافیوں کو کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا۔پرویز الہٰی کے وکلا عامر سعید راں اور آصف چیمہ لاہور کی ضلع کچہری پہنچ گئے۔اس سے قبل سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے کیمپ جیل میں پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کو صحت مند قرار دیا۔چوہدری پرویز الہٰی کو لینے بکتر بند گاڑی کیمپ جیل لاہور پہنچی۔یف آئی اے ٹیم نے پرویز الہٰی کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں حراست میں لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔ایف آئی اے نے گزشتہ روز ہی پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کیا تھا۔اینٹی کرپشن عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد پرویز الہٰی کی رہائی آج متوقع ہے۔واضح رہے کہ جیل حکام کو روبکار موصول نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز پرویز الہٰی کو رہائی نہ مل سکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں