0

استحکام پاکستان پارٹی کی ریجنل کمیٹیوں کا اعلان ہو گیا،کون کون شامل ہے ؟نام سامنے آگئے

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے تنظیم سازی کا عمل تیز کرتے ہوئے پارٹی کی ریجنل کمیٹیوں کا اعلان بھی کر دیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے ریجنل کمیٹیوں کا اعلان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی مشاورت سے کیا۔ریجنل کمیٹی 10 دن کے اندر اپنے اپنے ڈویژن میں سیکرٹری جنرل کی مشاورت سے ضلعی باڈیز کے نام تجویز کرے گی اور ریجنل کمیٹیاں ضلعی باڈیز کی تشکیل کے عمل تک اپنے اپنے متعلقہ ڈویژن و اضلاع میں سیاسی امور دیکھیں گی۔لاہور ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر مراد راس، میاں خالد محمود، شعیب صدیقی، میاں جلیل شرقپوری، رائے اسلم کھرل، چودھری امین جبکہ گوجرانولہ ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں رانا نذیر، چودھری اخلاق، سعید الحسن شاہ، مامون تارڑ شامل ہیں۔فیصل آباد ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں اجمل چیمہ، چودھری ظہیر الدین، چودھری علی اختر، کاشف اشفاق اور شیخ یعقوب شامل ہیں۔ ساہیوال ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں نعمان لنگڑیال، نوریز شکور، محمد شاہ کھگہ، دیوان اخلاق، دیوان عظمت، مہر ارشاد کاٹھیا کو شامل کیا گیا ہے۔ڈی جی خان ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں عبدالحئی دستی، نیاز گشکوری، رفاقت گیلانی، سردار قیصر مگسی جبکہ بہاولپور ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں سید مبین عالم، تحسین گردیزی اور راولپنڈی ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں راجہ یاور، فیاض الحسن چوہان اور شیخ طارق شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں