0

آصف زرداری اور شہباز شریف میں تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہتا، نجم سیٹھی نےپی سی بی سے دستبردار ہونے کے بعد بیان جاری کر دیا

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف میں تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہتا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں پی سی بی چیئرمین کے عہدے کے امیدوار نہیں ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایسا عدم استحکام اور غیر یقینی پی سی بی کے لیے اچھی نہیں ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو گڈ لک، لیکن موجودہ حالات میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔خیال رہے کہ نئے چیئرمین بی سی بی کی نامزدگی پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ذکا اشرف کو چیرمین پی سی بی کے لئے نامزد کر رکھا ہے جب کہ مسلم لیگ ن نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا مستقل چیرمین بنانے کی خواہاں تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا اور نجم سیٹھی آصف زرداری کو اس معاملے پر اب تک قال نہ کر سکے جس کے باعث وفاقی حکومت کو موجودہ حالات کے باعث نجم سیٹھی کے معاملے پر بیک فٹ جانا پڑا ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے چیرمین پی سی بی کے معاملے پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا تھا۔دوسری جانب چیرمین پی سی بی نہ بننے پر نجم سیٹھی کو نگراں سیٹ اپ میں عہدہ دیٸے جانے کا بھی امکان ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں پی سی بی چیئرمین کے عہدے کے امیدوار نہیں ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایسا عدم استحکام اور غیر یقینی پی سی بی کے لیے اچھی نہیں ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو گڈ لک، لیکن موجودہ حالات میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں