0

معین علی کو ہاتھ پر اسپرے کرنا مہنگا پڑ گیا

برمنگھم: انگلش کرکٹر معین علی پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔معین علی نے آئی سی سی کوڈ لیول ون کی خلاف ورزی کی، انہوں نے اپنے ہاتھ کو خشک کرنے کےلیے اس پر اسپرے کیا۔یہ واقعہ ایجبسٹن میں کھیلے جانیوالے میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 89ویں اوور کے دوران پیش آیا جب معین کو فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن پر اپنے ہاتھ پر اسپرے کرتے ہوئے دیکھا گیا۔بعد ازاں معین علی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور امپائر کے فیصلے کو قبول کرلیا۔معین علی نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.20 کی خلاف ورزی کی، جس کا تعلق کھیل کی رو کے منافی طرز عمل ظاہر کرنے سے ہے۔آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر معین علی کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 ماہ میں ان کا یہ پہلا جرم تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں