0

شاہد آفریدی کی سریش رائنا کے دیے بیٹ سے گھر میں پریکٹس

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے سابق کھلاڑی سریش رائنا کی جانب سے دیے گئے بیٹ سے اپنے گھر میں بیٹنگ پریکٹس کی۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے اس حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کی۔اپنی پوسٹ کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ اگر آپ وہ کام کرتے ہیں جس سے آپ محبت کرتے ہیں تو آپ واقعی خوش نصیب ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں کرکٹ سے اپنی محبت کا اظہار بھی دلچسپ جملے لکھ کر کیا۔سابق کپتان نے بتایا کہ جس بیٹ سے وہ پریکٹس کر رہے ہیں وہ بھارت کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں