0

پاکستان فٹبال ٹیم کی ماریشس سے بھارتی فلائٹ مِس ہو گئی

ممبئی :چ مِس ہو گئی۔پاکستان فٹ بال ٹیم کو آج ساڑھے 11 بجے ماریشس سے بھارت روانہ ہونا تھا جہاں اسے ساف چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔ذرائع کے مطابق فلائٹ مِس ہونے کے بعد پاکستان فٹ بال ٹیم کا ماریشس میں قیام بڑھا دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فٹ بال حکام میں آج صبح پھر رابطہ ہوا ہے جبکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے حکام ساف ٹورنامنٹ کمیٹی سے بھی رابطے میں ہیں۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فٹ بال ٹیم کے ویزوں کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ساف فٹ بال چیمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بنگلور میں ہو گی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فٹ بال ٹیم کو ساف کپ میں پہلا میچ 21 جون کو بھارت سے کھیلنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں