0

عبدالرزاق نے روضہ رسولﷺ اور جبل احد کی زیارت کا تجربہ بیان کردیا

اسلام آباد:پاکستان قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے حالیہ انٹرویو میں روضہ رسولﷺ اور جبل احد کا غیر متوقع زیارت اور تجربے کا تذکرہ کیا۔سابق ٹیسٹ کھلاڑی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے کرکٹ کیریئر سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔انہوں نے دوران شو میزبان کے ایک سوال پر اپنے2006 سے 2007 کے درمیان پابندی کے باوجود روضہ رسولﷺ اور جبل احد کی زیارت کے تجربے کو بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اور میرے اہل خانہ کو بلایا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت جبل احد کی زیارت پر پابندی عائد تھی، تاہم ایک ٹیکسی ڈرائیور ایسا مل گیا تھا جس نے چور راستوں سے وہاں پہنچا دیا۔انہوں نے بتایا کہ جب ہم جبل احد پر پہنچے تو وہ ایک منفرد تجربہ تھا، یو محسوس ہوتا تھا کہ جیسے یہ پہاڑ کبھی بھی ہم پر گرسکتا ہے کیونکہ یہ کسی سہارے کے بغیر کھڑا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے وہ شگاف بھی دیکھا جہاں آپﷺ کے دانتوں کو شہید کیا گیا تھا اور بتایا کہ اس پہاڑ کے ماحول میں ایسی خوشبو رچر بسی ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہاں ہرجانب عطر کی شیشیاں موجود ہوں۔انہوں نے روضہ رسولﷺ کی زیارت کا تجربہ بھی بیان کیا کہ وہاں جاکے روح کو سکون ملتا ہے اور تمام دنیاوی خواہشات ختم ہوجاتی ہیں، وہاں سے واپس آنے کا دل نہیں چاہتا لیکن واپس آنا ہماری مجبوری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں