0

عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے لاپتہ ہونے پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اعظم خان کے اہل خانہ نے ان کے حوالے سے کوئی نشاندھی نہیں کی ہے، دیکھا جائے گا کہ اعظم خان لاپتہ ہیں یا خود ہی کسی جگہ روپوش ہیں، عمران خان اب ملک کی سیاست میں کوئی اہم کردار نہیں ادا کرسکیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جو عروج آنا تھا وہ 8 مئی تک آچکا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہے اس نے ملک کی سیاست کو گندا کیا، یہ فتنہ ملک کی سیاست میں بدتمیزی بد تہذیبی لایا۔ انہوں نےچودھری پرویز الہی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز الہی کوجیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، پرویز الہی سے جیل میں براسکول نہیں ہورہا ان کو ساری سہولیات حاصل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں