0

جو کہتا تھا کسی کو نہیں چھوڑوں گا سب نے اسے چھوڑ دیا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہتا تھا کسی کو نہیں چھوڑوں گا سب نے اسے چھوڑ دیا۔مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج وہ فرح گوگی کی لوٹ مار جواب دے پا رہا ہے اور نہ ہی وہ محترمہ کے نام پر القادر ٹرسٹ کا جواب دے پا رہا ہے، سب اس پارٹی کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جو حالات ہے یہ اللہ کا انصاف ہے، مریم نواز کو نواز شریف کے سامنے اس لیے گرفتار کروایا گیا تاکہ ان کا حوصلہ توڑا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2021 میں پارٹی کو یو سی سطح پر منظم کرنے کا پروگرام بنایا تھا، نواز شریف کو نااہل کر کے جو سفر روکا گیا تھا اسی سال وہ سفر دوبارہ شروع ہوگا۔’تنصیبات پر حملے کرنیوالے نہیں بچیں گے‘کچھ روز قبل جے پور ریلوے پھاٹک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے دو ٹوک اعلان کیا تھا کہ ملٹری تنصیبات اور شہیدوں کی یادگاروں پر حملے کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی واقعات کا ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، ورغلائے جانے والے بچے جیل میں اور والدین باہر رو رہے ہیں، بھڑکانے والا خود تعویذ گنڈوں اور جادو ٹونے میں مصروف ہے، کالے بکروں کے صدقے سے اب بلا نہیں ٹلے گی بلکہ قانون کا وار چلے گا۔’ایک شخص نواز شریف پر الزام لگاتا رہا اور خود فرح گوگی بٹھا رکھی تھی۔ اس کی بیوی فائلوں پر دستخط کرتی اور کہتی تھی کہ ہیرے کی انگوٹھی چاہیے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں