0

نواز شریف کو مٹانے والے خود مٹ گئے، مریم نواز کے بیان نےکھلاڑیوں کو آگ بگولہ کر دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے والے خود مٹ گئے۔پارٹی کے جنرل جونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ڈولتی کشتی کو شہباز شریف نے سنبھالا، انہوں نے نواز شریف کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا، نواز شریف نے کبھی لوگوں کو توڑ پھوڑ کی ہدایت نہیں دی، کبھی نہیں کہا کہ باہر نکلو اور حملے کر دو۔مریم نواز نے کہا کہ نوا زشریف نے ہمیشہ ایک ہی بات کی کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، انہوں نے کبھی ملکی مفاد پر سودا نہیں کیا، ذاتی مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح نہیں دی، یہ ہی وجہ ہے کہ مشکل وقت آیا تو جماعت سیسہ پلائی دیوار کی طرح ان کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں گیا، پوری جماعت ان کے ساتھ کھڑی رہی، کئی تبدیلیاں لانے والے، دھمکانے والے آئے اور واپس چلے گئے، (ن) لیگ کو مٹانے والے بڑے آئے لیکن نواز شریف آج بھی سیاسی میدان میں چمک رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو جماعت جس جہاز پر بیٹھ کر آئی تھی اسی پر واپس چلی گئی، ایک شخص کہتا تھا کہ ان کے بچے باہر ہیں لیکن مریم نواز تمہارے سامنے کھڑی ہے، جن ماؤں کے قاسم اور سلیمان جیلوں میں رل رہے ہیں ان سے کسی نے پوچھا؟عام انتخابات سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ الیکشن اب زیادہ دور کی بات نہیں ہے، امید کرتی ہوں اس سال الیکشن کا مرحلہ بھی آئے گا، پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ الیکشن کے میدان میں اترنا ہے، الیکشن میں قیادت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف خود کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں