0

بینک سے رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کیوں لگایا؟ اسحاق ڈار نے بتادیا

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نان فائلر پر بینک سے رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کا مقصد معیشت کودستاویزی شکل دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرمعمولی منافع پرٹیکس کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے،وفاقی حکومت نےاس پرقانون شامل کیا اوروفاقی حکومت ہی تناسب کافیصلہ کرے گی ، 99 ڈی کے قانون کے تحت 50 فیصد تک ٹیکس غیر معمولی منافع پر لیا جائے گا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، نئے ٹیکس دہندگان سے ٹیکس اکتھاکرکے ہدف پورا کریں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نان فائلر پر بینک رقم نکلوانے پر 0.6فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کا مقصد معیشت کودستاویزی شکل دینا ہے، ونڈفال منافع مد میں 50 فیصد تک کاٹیکس وصول کیاجائےگا، نئےبجٹ میں پرانےٹیکس دہندگان پربوجھ نہ ڈالنےکی کوشش کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین سب سے زیادہ پساہواطبقہ ہے،پنشنرز کو بھی مہنگائی کے تناسب سے ریلیف دیا گیا ہے اور ایف بی آرکا9200ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف سائنسی بنیادوں پررکھاگیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایف بی آر کا نئے مالی سال کاہدف غیر حقیقی نہیں ہے، مہنگائی اورشرح نمو کے حساب سے ٹیکس کا ٹارگٹ رکھا جاتا ہے، بجٹ میں 223 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ اس سال 9 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ کئے گئے، 7 لاکھ ہدف کے بجائے 9 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان شامل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں