0

نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل ان کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے کیا کام کیا جائے گا ؟ جانئے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے، سابق وزیراعظم کی وطن واپسی سے پہلے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کروانے کی پٹیشن دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ کہ جمعہ کے روز مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے جس میں نواز شریف کا تاحیات قائد کا عہدہ برقرار رہنے کا قوی امکان ہے، انٹراپارٹی انتخابات کے بعد نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے شیڈول پر غور کیا جائے گا۔علاوہ ازیں محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے تناظر میں سابق وزیراعظم کی تعلیمی اسناد اکٹھی کرنے اور ٹیکس وغیرہ کے معاملات کلیئر کئے جانے کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں