0

میئر کراچی انتخابات پر الیکشن کمشنر کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد:گزشتہ روز ہونے والے میئر کراچی کے انتخاب پر الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان کا بیان آگیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ انتخابات پُر امن اور شفاف ہوا ہے۔ گزشتہ روز میئر کراچی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب 173 ووٹ لے کر میئر منتخب ہوگئے جب کہ ان کے حریف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 161 ووٹ ملے۔ انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوا تاہم ووٹنگ کے وقت پی ٹی آئی کے 30 سے زائد ممبران کے ایم سی غائب رہے اور ووٹ نہیں دیا تھا جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی پر پی ٹی آئی ممبران کے اغوا اور دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور آج وہ ملک گیر یوم سیاہ منا رہی ہے۔تاہم الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے میئر کراچی کے انتخاب کو شفاف اور پُر امن قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں