98

پاکستان جونیئرزہاکی ٹیم نے کینیڈا کو پریکٹس میچ میں شکست دیدی

بھوبنیشور:پاکستان جونیئرزہاکی ٹیم نے کینیڈا کو پریکٹس میچ 0-1 گول سے شکست دیدی۔

بھارتی شہر بھوبنیشورمیں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے کینیڈا کے خلاف اپنا دوسرا پریکٹس میچ کھیلا جس میں واحد گول معین شکیل نے سکور کیا جبکہ پریکٹس پنالٹی شوٹ آؤٹس سیشن بھی پاکستان نے 2-4 گول سے جیت لیا ۔

شوٹ آؤٹس میں رانا وحید،غضنفر علی، عبدالحنان اور معین شکیل نے گول سکور کئے ۔

گزشتہ روز پاکستان نے اپنے پہلے پریکٹس میچ میں چلی کی ٹیم کو شکست دی تھی۔

عالمی جونیئر ہاکی کپ 24 نومبر تا 5 دسمبر بھوبنیشور میں کھیلا جائیگا ،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو اپنا پہلا میچ 11:30 بجے دن میں کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں