112

پاکستان کے ہاتھوں پٹنے والے ابھینندن کو عسکری ایوارڈ دیدیا گیا

نئی دہلی:بھارت کی جانب سے پاکستان کے ہاتھوں پٹنے والے بھارتی فضائیہ کے افسر ابھینندن کوتیسرا بڑا عسکری ایوارڈ دے دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق جتنا بڑا جھوٹ، اتنا بڑا ایوارڈکے مصداق بھارت نے بھونڈے پن کی انتہا کرتے ہوئے پاک فوج کے ہاتھوں شکست کی خفت مٹانے کی سر توڑ کوشش کی ہے۔

اسی مضحکہ خیز کوشش میں پاکستان کے ہاتھوں پٹنے والے بھارتی فضائیہ کے افسر ابھینند ن کوتیسرے بڑے عسکری ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے جبکہ مودی سرکار نے پاکستان کے جنگی طیارہ کو مار گرانے کی فرضی کہانی گڑھ کر ابھینندن کو ہیروبنانے کی کوشش کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ پاکستان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والےابھینندن کو بھارتی صدر نے “ویر چکرا”ایوارڈ سے نوازا جبکہ امریکی جریدہ بھی پاکستانی طیارہ مارگرانے کے بھارتی دعوے کو بے بنیا د قرار دے چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں