116

مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے، زندہ کا ریٹ 320 روپے کلو تک جا پہنچا

اسلام آباد: ملک میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت نے ٹرپل سنچری کرنے کے بعد 320 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہواہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تفصیلا ت کے مطابق خضدار کے شہری ملک میں سب سے مہنگی مرغی خریدنے پر مجبورہیں جہاں مرغی کی قیمت 320 روپے فی کلو تک ہے، ملک میں زندہ مرغی کی قیمت 249 سے 320 روپے فی کلو ہے۔ شماریات کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں زندہ مرغی قیمت300 روپے فی کلو، سکھر میں مرغی کی فی کلو قیمت 290 روپے تک پہنچ گئی۔

راولپنڈی میں زندہ مرغی کی قیمت 285 روپے، اسلام آباد میں 280 روپے فی کلو تک ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد میں مرغی کی قیمت 275 روپے، بنوں 270 روپے، ملتان، فیصل آباد میں مرغی کی قیمت 260 روپے، لاہور میں زندہ مرغی 251 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، سیالکوٹ اور گوجرانولہ میں زندہ مرغی 249 روپے فی کلو تک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں