0

چئیر مین پی ٹی آئی کا استحکام پاکستان پارٹی کے قیام پر کیا کہا ؟جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو گڈ لک کہتا ہوں۔سلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ شکر ہے اللہ نے تحریک انصاف کو ایلیکٹیبلز سے آزاد کروا دیا ہے۔ اب تحریک انصاف کا ٹکٹ جیتے گا۔ ہمارے پاس ایک ایک حلقے میں 7 امیدوار ہیں، ایلیکٹیبلز سے اب فرق نہیں پڑتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں باہر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہوں، برطانوی پاؤنڈ اتنا مہنگا ہو گیا ہے۔ لندن میں رہنے والوں نے جائیدایں بنائی ہوئی ہیں میرے پاس تو جائیدادیں نہیں ہیں۔صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت نہ عدلیہ کی کوئی آواز سن رہا ہے اور نہ ہی میڈیا کی آواز بلند ہو رہی ہے۔ جمہوریت میں صرف وہ مائنس ہوتا ہے جسے عوام مائنس کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں