126

ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز ؛ بابر نے حفیظ سے ریکارڈ چھین لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلےباز بن گئے ہیں۔

جمعے کو ڈھاکا میں بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان 8 وکٹوں سے کامیاب ہوا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم کا بل خاموش رہا ، وہ 5 گیندیں کھیل کر صرف ایک ہی رن بناسکے لیکن اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے ٹی 20 کے بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے 69 میچوں میں 2 ہزار 515 رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ محمد حفیظ کے پاس تھا جنہوں نے بین الاقوامی ٹی 20 مقابلوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 514 رنز بنائے ہیں۔ بابر نے اپنے بین الاقوامی ٹی 20 کیرئیر میں ایک سنچری اور 24 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اس سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں محمد رضوان کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم اس وقت ٹی 20 فارمیٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک کی پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں