89

نیشنل اوپن ایج سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز

لاہور: نیشنل اوپن ایج سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا جس کے ابتدائی روز ویمن کے چھ اور گرلز کے 14 ایونٹ منعقد ہوئے ۔

نیشنل اوپن ایج سوئمنگ چیمپئن شپ کے ابتدائی روز ویمن 50 میٹر بیک سٹروک میں آرمی کی فاطمہ لوٹیا گولڈ میڈل حاصل کیا، سندھ کی اریشہ لاری نے سلور اور آرمی کی کرن خان نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

ویمن 100 میٹر فری سٹائل میں واپڈا کی جہان آراء نبی نے گولڈ، آرمی کی بہشت شان نے سلور اور آرمی کی ایمان شیخ نے برانز میڈل حاصل کیا جبکہ 200 میٹر آئی ایم میں واپڈا کی جہان آراء نبی نے گولڈ میڈل حاصل کیا ،آرمی کی کرن خان سلور اور اسلام آباد کی ماہم علی برانز میڈل کی حقدار رہیں۔

ویمن 50 میٹر فری سٹائل میں آرمی کی بسمہ خان نے گولڈ حاصل کیا، واپڈا کی امینہ امیر نے سلور اور واپڈا کی سارہ خان نے برانز میڈل جیت لیا، ویمن 100 میٹر بریسٹ سٹروک میں واپڈا کی مشال عائشہ ایوب نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا، سندھ کی حریم ملک نے سلور اور آرمی کی الہام امان خان نے برانز میڈل اپنے نام کیا ،ویمن 800 میٹر فری سٹائل ریلے میں واپڈا کی پہلی، آرمی دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گرلز کے ایونٹ میں آرمی کی ٹیم نے چھ گولڈ، چار سلور اور 3 برانز میڈل حاصل کیے، واپڈا کی ٹیم چار گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ سندھ کی ٹیم نے 3 گولڈ، 6 سلور اور 5 برانز میڈل حاصل کیے، پنجاب کی ٹیم نے ایک گولڈ، ایک سلور میڈل حاصل کیا، نیوی نے ایک سلور اور چار برانز میڈل حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں