102

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلیے عمر کی حد مقرر کردی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کردیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 18 سے 50 سال کی عمر تک کے زائرین کو ہی عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔


سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ بیرونی زائرین اپنے ملک میں موجود لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیوں کے ذریعے پیکیج حاصل کریں۔

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسین لگوائیں اورسعودی وزارت خارجہ کے پلیٹ فارم سے آن لائن عمرہ ویزہ کے اجرا کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کریں۔

سعودی حکومت نے کووڈ 19 کے باعث مسجدالحرام اور مسجدِ نبویﷺ میں داخلے پر عائد پابندیاں 17 اکتوبر 2021 کو اٹھا لی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں