153

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے 150 ارب کی باتیں درست نہیں: سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون واضح ہے 2023ء کا الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہو گا۔ ٹیکنالوجی کیلئے 150 ارب کی درست نہیں ہیں، تقریباً 45 ارب روپے کے قریب خرچہ ہو گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی ہے کونسی مشین استعمال کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا استعمال کیا جاسکتا ہے، بھارت نے ای وی ایم کا سفربہت پہلے شروع کردیا تھا،

پیپلزپارٹی،(ن) لیگ نے آج تک ٹیکنالوجی کے استعمال کی بات نہیں کی، ہماری حکومت نے عملی طور پر اقدامات کیے۔ اپوزیشن نے طے کیا ہوا تھا کہ وقت ضائع کرنا ہے۔ اپوزیشن کومنانے کے لیے پوری کوشش کیں، اپوزیشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قانون واضح ہے2023کا الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہوگا۔ قانون بن گیا ہے اب عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،:یہ کام تو2017ء سے ہی شروع ہو جانا چاہیے تھا، یہ کہنا وقت کم ہے ایسی کوئی بات نہیں، الیکشن کمیشن کو اب پراسس کو شروع کرنا ہو گا، الیکشن کمیشن نے جوپیرا میٹرزدیئے اسی کے مطابق مشین بنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں