118

3روز سستا ہونے کے بعدامریکی ڈالر کی قیمت پھر بڑھ گئی

لاہور:مسلسل تین روز سستا ہونے کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ۔امریکی کرنسی 91پیسے بڑھ گئی جس کے بعد قیمت 173روپے 76پیسے سے بڑھ کر 174روپے 67 پیسے ہوگئی۔


گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 1روپیہ 91 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث مندی ریکارڈ کی گئی ،ہنڈرڈ انڈیکس83پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جبکہ 46110 پر کاروبار بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں