127

قطر میں ڈلیوری بوائے پر تشدد کرنے والا مقامی شخص گرفتار

قطر میں مقامی شہری کے ڈلیوری بوائے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایک مقامی شخص کو ایک ڈلیوری ڈرائیور پر جسمانی تشدد کرنے اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

ویڈیو میں وضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلا اشتعال حملہ ہے ۔حملہ آور نے پلاسٹک کی بالٹی سے فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے لیے کام کرنے والے ڈرائیور کو سر پر مارا ، اس دوران اس کا ایک ساتھی بھی ساتھ ہی ایک طرف کھڑا تھا لیکن اس نے اس شخص کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

🎥🚨| وزارة الداخلية تعلن إلقاء القبض على شخص اعتدى على عامل توصيل في أحد المجمعات #قطر | #شؤون_قطرنا pic.twitter.com/wzBt5bjZOt

— شؤون قطرنا 🇶🇦 (@Qattar_Affairs) November 15, 2021

ویڈیو میں ڈیلیوری مین کو چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس دوران حملہ آور اس کا پیچھا کرتا رہا ،جملوں کا تبادلہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون سکییورٹی گارڈ نے ڈیلیوری مین اور گاہک کے درمیان کھڑے ہوکر صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کی کوشش کی لیکن بعد میں گاہک کو ایک بار پھر جارحانہ انداز میں ڈلیوری ڈرائیور کے چہرے پر بالٹی پھینکتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

قطر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو نے وزارت داخلہ (MoI) کی توجہ حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک بیان میں MoI نے تصدیق کی کہ صارف کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، MoI نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کے حوالے سے جس میں ایک نوجوان کو ایک کمپلیکس میں ڈلیوری سروس ورکر پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، حملہ آور کو بروقت گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈلیوری ڈرائیور کے آجر ’وش باکس‘ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازم کی حمایت کرتے ہیں اور ہم وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے فوری کارروائی کی ، وش باکس قانونی اقدامات کے لیے متعلقہ چینلز کے ذریعے ڈیلیوری پارٹنر کی مدد کرے گا جب تک کہ ڈیلیوری پارٹنر ریاست قطر کے قوانین اور ضوابط کی پابندی کر رہا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں