94

عمران خان کو آج پیشی کے موقع پر گرفتاری کا خدشہ

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے آج اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جارہا ہوں، قانون تو ہے نہیں یہ کسی بھی چیز پر گرفتار کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کارکنوں کو ہنگامہ آرائی نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا، حکومت کریک ڈاؤن کیلیے استعمال کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہماری حمایت کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، یہ لوگ جان بوجھ کر فضا بنا رہے ہیں کہ مجھے دوبارہ گرفتار کریں تو لوگ خوفزدہ ہوکر کھڑے نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں