63

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کرانے پر کشمیریوں کا سخت ردعمل

ممبئی :مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کروانے پر کشمیریوں کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا۔آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی کال پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تو سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج نے دکانداروں کو طلب کر کے انہیں دکانیں کھولنے کی ہدایت کی۔مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی پابندیاں بھی عائد کردی گئی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں جی20 اجلاس پیراملٹری فورسز، ایلیٹ نیشنل گارڈز اور میری کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔بھارتی فوج اور پولیس نے پابندیوں پر عمل نہ کرنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں