69

لڑکی نے اضافی سامان کے کرایے سے بچنے کیلئے 6 کلو کپڑے پہن لیے لیکن پھر بھی ایسا کام ہوگیا کہ بیچاری منہ بسورتی رہ گئی

میلبورن: ایک خاتون مسافر اضافی سامان کی فیس ادا کرنے سے بچنے کے لیے حال ہی میں انتہائی حد تک چلی گئی، اس نے اپنے سوٹ کیس کا وزن کم کرنے کے لیے بہت سے کپڑے پہن لیے ۔ تاہم بہت سے لوگوں کی طرف سے اپنایا گیا وائرل ٹریول ہیک اس کے لیے کام نہیں کر سکا کیونکہ اسے ایئر لائن کی جانب سے جرمانہ کردیا گیا۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ 19 سالہ ایڈریانا اوکیمپو اپنی دوست کے ساتھ سفر کے بعد میلبورن سے ائیر لائن جیٹ سٹار کے ساتھ آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں اپنے گھر جا رہی تھی۔ یہ محسوس کرنے کے بعد کہ اس کا لے جانے والا سامان سات کلو وزن کی زیادہ سے زیادہ حد سے تجاوز کر گیا ہے، اس نے اضافی سامان کی فیس سے بچنے کے لیے اپنے تمام اضافی کپڑے پہن لیے۔ اس کی دوست نے بھی اس کی پیروی کی کیونکہ اس کے سامان کا وزن بھی مقررہ حد سے زیادہ تھا۔وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان لڑکی نے تقریباً چھ کلو کپڑوں کا ڈھیر لگا دیا جس میں ٹی شرٹس، جیکٹس، جمپرز اور ٹراؤزر شامل ہیں۔ لڑکی نے بتایا کہ اس نے پیسے بچانے کیلئے کپڑے پہننا شروع کردیے، اس کے جسم پر کپڑوں کی چھ تہیں لگ گئی تھیں۔ جب اضافی کپڑے اتروائے گئے تو قطار میں کھڑا ہر شخص ہم پر ہنس رہا تھا۔ اتنی کوشش کے باوجود اس کے سامان کا وزن ایک کلو زیادہ تھا جس پر ایئر لائن نے اسے اضافی 65 ڈالر ادا کرنے کو کہا، اس کے ساتھ اسے وہ تمام کپڑے پہنچ کر جہاز میں بیٹھنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں