134

نگران حکومت نے بے گناہ لوگ مروائے ہیں، اقتدار میں آکر ان پر مقدمات بنائیں گے، عمران خان کا اعلان

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو نگران حکومت کا حساب کتاب ہو گا۔عمران خان نے پنجاب کی نگران حکومت کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے بے گناہ لوگ مروائے ہیں، ان پر کیسز بنیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کی کابینہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے خلاف کیسز درج ہوں گے، نگران حکومت 90 دن میں الیکشن نہیں کرا سکی، انہوں نے قانون توڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں