222

عمران خان کو گرفتاری کا خدشہ ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے واضح کر دیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے 80 فیصد گرفتاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ 80 یا 100 فیصد چانسز کی بات نہیں ہوتی قانون نے اپنا راستہ لینا ہوتا ہے ،جن کیسز میں عمران کی ضمانت ہوئی ہے ان کیسز میں عدالت کا احترام کیا جائے گا ۔ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ قابل دست اندازی پولیس کیسز ہیں ان میں عمران کی گرفتاری ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے پرویز الٰہی کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ چودھری شجاعت حسین ان کے بھائی ہیں بزرگ ہیں انہوں نے چودھری شجاعت کے ساتھ زیادتی کی ہے ،چودھری پرویز الہی کو شجاعت حسین صاحب کے پاس آنا چاہئے اور اپنے کئے پر معافی بھی مانگنی چاہئے، ان کاکہناتھا کہ یہ حکومت اپنی مدت مکمل کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں