104

انتظامیہ نے سانحہ 9 مئی میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ و تباہ کاری کی تفصیلی رپورٹ تیار کر لی

اسلام آباد:سانحہ 9 مئی میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور تباہ کاری کی تیفصیلی رپورٹ انتظامیہ نے تیار کر لی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کے علاوہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس میں متعدد قابلِ تشویش واقعات پیش آئے۔ انہیں واقعات میں ملکی اثاثاجات کو بھاری تقصان کا سامنا کرنا پؑڑا ہے۔ اس سلسلے میں مظاہرین کے حملے سےایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر پر توڑ پھوڑ اور سامان جلانے کی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے۔ دفتر میں کتنا نقصان ہوا کیا کچھ جلایا گیا سب کچھ سے متعلق رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ انتطامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 4 لیپ ٹاپ،2 کمپیوٹر 3 عدد پرنٹرز 4 ایل ای ڈی توڑ دی گئیں، 3 ایئر کنڈیشنز، 2 یو پی ایس، فریج، مائکرو فوٹو سٹیٹ مشین بھی نذر آتش کر دیئے گئے، واٹر ڈسپنسر، صوفہ بیڈ، کارپٹ اور آفس فرنیچر بھی تباہ کر دیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 8 پولیس لائٹس، 6 سرچ لائٹیں، 7 اینٹی رائٹس کٹس بھی جلائے گئے سامان میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ گیزر، 9 پنکھے، دس موٹر سائکلیں اور گاڑی جلائی گئی۔ جبکہ مظاہرین نے ملازمین سے موبائل فون نقدی سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں