152

عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کی صورت میں کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے دوبارہ گرفتاری کی صورت میں کارکنوں کیلئے انتہائی اہم پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پیغام جار ی کرتے ہوئے کارکنان سے دوبارہ گرفتاری کی صورت میں ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ دوبارہ گرفتار کیا جاؤں تو کارکن ہنگامہ نہ کریں ، کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا ،کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاؤن کیلئے استعمال کرے گی ،پی ٹی آئی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بے امنی کو کریک ڈاؤن کیلئے استعمال کرے گی ،تمام سروے بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی دو تہائی اکثیریت س جیتے گی ،کامیابی کی پیشگوئیاں دیکھ کر حکومت پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں