81

سعودی حکام نے 75سالہ پاکستانی بزرگ کو حج کی اجازت دیدی

سعودی عرب :سعودی عرب کے امیگریشن حکام نے کراچی سے پی آئی اے کی پروازسے حج کے لئے جدہ پہنچنے والے75سالہ پاکستانی بزرگ شہری کی بائیومیٹرک اورامیگریشن کلیئرکردی۔باخبرذرائع کے مطابق بزرگ افراد میں ایک بارمیں بائیومیٹرک نہ ہونا نارمل بات ہے، اسی وجہ سے جدہ میں 75 سالہ بزرگ کےویزے کےبجائےبائیومیٹرک کا مسئلہ تھا۔ذرائع نے بتایا کہ سعودی امیگریشن نے75سالہ بزرگ کی بائیومیٹرک اورامیگریشن کلیئرکردیا اور بزرگ کو حج ادائیگی کے لئے سعودیہ میں داخلے کی اجازت دے دی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ مسافرکےبغیر ویزے کراچی سے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں