66

اسپیس ایکس کا نجی مشن روانہ

امریکا:اسپیس ایکس کا نجی مشن آج بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نجی خلائی مشن میں سعودی خاتون سمیت 4 افراد شامل ہیں۔اسٹیم سیل ریسرچر ریانا برناوی خلا میں سفر کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نجی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک ہفتہ گزارے گا۔نجی خلائی پرواز فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں